مالیگاؤں الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں کی پر فکر مشورتی میٹنگ کامیابی سے ہمکنار

مالیگاؤں ( نامہ نگار) 16 مارچ : کل رات ساجد نعیم سر کی آفس آگرہ روڑ  پر شہر کے جدید صحافیوں اور الیکٹرانک میڈیا کے سبھی نمائندوں کی ایک مشورتی پر فکر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں سبھی میڈیا کے نمائندوں نے اپنی رائے مشورے سے نوازا ، متفقہ طور پر یہ فیصلہ لیا گیا کہ الیکٹرانک میڈیا سے منسلک ایک بڑی باڈی کی تشکیل دی جائے اور اس میں سے 15 افراد کو شامل کر کے الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں لایا جائے جس کے لئے آئندہ دنوں ایک تربیتی ورکشاپ و سیمینار منعقد کیا جائیگا ۔ باڈی رجسٹریشن کے بعد شہر میں الیکٹرانک میڈیا سینٹر کی تعمیر کے لئے لائحہ عمل تیار کیا جائیگا ۔ الیکٹرانک میڈیا سے جڑ نئے افراد کے لئے سینئر یوٹیوبرس نے رہنمائی کی ، محنت ایمانداری ، تحقیق ، صداقت اور غیر جانب داری سے متعلق مشورے دیئے گئے ۔ مزید نئی ممبر شپ اور نئے لوگوں کو شامل کرنے سے متعلق بھی فیصلہ لیا گیا ۔ اتحاد و اتفاق کے ساتھ مثبت پہلو سے شہر میں الیکٹرانک میڈیا پرموٹ ہو سکے وہیں الیکٹرانک میڈیا شہری ، سماجی اور ملکی مسائل کے لئے کارآمد ثابت ہوسکے ۔ اس میٹنگ میں عطا الرحمن نوری، آصف یوسف عبداللہ، ساجد نعیم سر، کاشف سمن، عامر ایوبی، جنید جنتا جواب، عمران راشد،  عبد اللہ مبارک، سمیر سونی ،محسن حمید، اخلاق (آواز میڈیا)، رضا بھائی (انمول نیوز)، شیخ آصف سچ کا سامنا، عزیز نوفل، شعیب احمد، سمیر (انڈین اکولیٹی) فرنودرومی، شعیب مسعود(سچ بات نیوز ایڈیٹر)، عبد الغفار این پی، عبداللہ انصاری، عابد محمد سمیت دیگر الیکٹرانک میڈیا کے نمائندے اس میٹنگ میں شریک رہے۔ عوام اور الیکٹرانک میدیا کے درمیان رابطہ مہم، سرکاری محکموں سے شناسائی، میڈیا شناختی کارڈ، قانونی نکات پر عمل آوری، کوالیٹی ، تیز رفتاری نیز دیگر عمور کو لیکر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئندہ دنوں میں الیکٹرانک میڈیا اپنا دائرہ کار بھی وسیع کرے گی۔ واضح رہے کہ الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن آف مالیگاؤں (امام) کے تحت میڈیا کے نمائندے گزشتہ دو سالوں سے متحد ہیں۔


Related Articles

Back to top button
Don`t copy text!
Close