Trending

مالیگاؤں شہر میں مزید 4 کورونا کے مریض، 1 مریض چاندوڑ سے، ناسک ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد 12 ہوئی

مالیگاؤں (نامی نگار) 10 اپریل : مالیگاؤں شہر میں کل رات آئی 5 کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی رپورٹ نے ضلع بھر میں سنسنی پھیلا رکھی ہے، وہیں ان مریضوں کے رابطے میں آئے افراد کی تلاش انتظامیہ کی جانب سے جاری کرتے ہوئے کل شہر کے چاروں متاثرہ علاقوں مومن پورہ، کمالپورہ، مدینہ آباد اور گلاب پارک کو سیل کیا گیا ہے، مالیگاؤں میت میں آئے چالیس گاؤں کے 4 افراد کو بھی جلگاؤں میں کورنٹائن کئے جانے کی تفصیلات بھی موصول ہوئی ہے، ابھی شہریان مالیگاؤں شہر میں پائے گئے 5 مریضوں کے صدمے سے سنبھل بھی نہیں پائے تھے کے آج پھر نئے 5 مریضوں کی مثبت رپورٹ موصول ہوئی جس میں ایک 26 سالہ غیر مسلم شخص ہے جو چانڈور ٹول ناکہ پر کام کرتا ہے ، وہیں مالیگاؤں شہر سے 4 افراد ہیں جن میں ایک 27 سالہ شخص ، ایک 53 سالہ شخص ، ایک 54 سالہ خاتون اور ایک 62 سالہ خاتون شامل ہیں ، مالیگاؤں شہر میں مزید 4 مریض ملنے سے اب شہر میں 9 مریضوں کی تعداد ہو گئی ہے جس میں 3 خواتین شامل ہیں ،اب ضلع ناسک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 12 ہو گئی ہے ، شہر میں بڑھ رہی کورونا مریضوں کی تعداد نے ایک مرتبہ پھر شہر کو سکتے میں ڈال دیا ہے ، انتظامیہ کی جانب سے مالیگاؤں شہر جیسے گنجان مسّلم علاقوں میں مل رہے کورونا وائرس کے مریضوں پر بے چینی کا اظہار کرتے ہوئے عوام کو بہت ہی احتیاط کرنے کی اپیل کررہی ہے ، عوام گھروں سے بلکل بھی نہ نکلے کتنی بھی اہم ضرورت پر لاپرواہی سے بچیں ، انتظامیہ کا تعاون کریں ، بازاروں اور دکانوں پر بھیڑ جمع نہ کریں ، ایک دوسرے سے دوری بنائے رکھیں ، انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔


نوٹ: کورونا وائرس سے متعلق حکومتی ہدایات، تازہ ترین خبروں اور مفید مشوروں کے لئے سچ بات ایپ ڈاؤن لوڈ کیجئے لنک شیٔر کیجئے


Related Articles

Back to top button
Don`t copy text!
Close