مالیگاوں شہر میں کورونا سے ہوئی دوسری موت

مالیگاوں (نامہ نگار) 11 اپریل: جہاں مالیگاوں شہر میں 11 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں وہیں شہر میں کورونا سے فوت ہونے والوں کی تعداد 2 ہوگئی ہے ۔ گذشتہ دن مالیگاوں شہر کے گلاب پارک علاقے کا ایک 50 سالہ شخص کورونا کا شکار ہوکر فوت  ہوگیا تھا اس کے بعد آج نیاپورہ علاقے کی 22 سالہ لڑکی کورونا سے متاثر تھی اور اس کا علاج دھولیہ کے سول اسپتال میں جاری تھا۔ آج دوران علاج اس 22 سالہ لڑکی کی موت ہوگئی ہے ۔ اس دوسری موت کے بعد شہر میں مزید ہلچل کا ماحول پیدا ہوگیا ہے ، گیارہ مریضوں میں سے دو مریضوں کے انتقال کے بعد اب 9 مریضوں کا مالیگاوں سول اسپتال میں علاج جاری ہے ، بتادیں کہ شہر کے 23 افراد کی رپورٹ پونہ لیباریٹری سے آنا باقی ہے ۔ اگر ان 23 رپورٹ میں کورونا کے مثبت پائے گئے تو شہر میں مریضوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے ۔ دو روز قبل یہ خبر آئی تھی کہ کمال پورہ ، مومن پورہ ، ورلی روڑ، مدینہ آباد، گلاب پارک اور سوپر مارکیٹ کے بعد ایک 22 سالہ لڑکی بھی نیاپورہ علاقے سے کورونا کا شکار تھیں ۔سینے میں درد اور سانس میں تکلیف کے باعث اس 22 سالہ لڑکی کو گزشتہ دن 7 اپریل کو دھولیہ سول اسپتال میں علاج و معالجے کے لئے لیجایا گیا تھا ۔ واضح رہے کہ آج صبح 7 بجے اس لڑکی کے فوت ہوجانے خبر زرائع سے موصول ہوئی ہے ۔ معلوم ہو کہ صبح 11 بجے اس کی نعش مالیگاوں لائی گئی اور 12 بجے بڑا قبرستان میں تدفین بھی عمل میں آچکی ہے ۔ اس دوران علاقے کے کارپوریٹر مزمل بفاتی، سلیم گربڑ ایسے چار تا پانچ افراد نے اس کی تدفین میں معاونت کی۔


نوٹ: کورونا وائرس سے متعلق حکومتی ہدایات، تازہ ترین خبروں اور مفید مشوروں کے لئے سچ بات ایپ ڈاؤن لوڈ کیجئےلنک شیٔر کیجئے۔


Related Articles

Back to top button
Don`t copy text!
Close