سٹی پولیس اسٹیشن کے احاطے میں پی ایس آئے اظہر شیخ نے خود کو گولی مار کر کی خودکشی

مالیگاؤں (نامہ نگار) 11 اپریل :  مالیگاؤں شہر میں جاری کورونا وائرس کا خوف ختم ہی نہیں ہورہا ہے ایسے میں ایک فکر انگیز خبر نے شہریان اور پولس ملازمین کو دہلا کر رکھ دیا ہے ، ملی تفصیلات کے مطابق مالیگاؤں شہر کے ڈی وائے ایس پی رتنا کر نولے کے رائٹر و رائٹ ہینڈ پی ایس آئے اظہر شیخ نے سٹی پولس اسٹیشن کے احاطے میں ہی اپنی کن پٹھی پر گولی مار کر خودکش کرلی ہے ۔اظہر شیخ جلگاؤں کے ساکن تھے اور مالیگاؤں میں سوئیگاؤں علاقے میں رہائش پذیر تھے ، مرحوم تین سال گڈچرولی ، دو سال منماڑ کے بعد دس ماہ قبل مالیگاؤں رجوع ہوئے تھے ۔ شہریان سے ان کا ہمیشہ مخلصانہ تعلق رہا ،  یہ دہلا دینے والی واردات اس وقت پیش آئی جب آج دوپہر 4 بجے ضلع ایس پی آرتی سنگھ کے ساتھ اعلی حکام کی میٹنگ چل رہی تھی ، خودکشی کی وجہ کیا ہے اسکا خلاصہ نہیں ہو سکا ہے ، معلوم ہوکہ مرحوم پی ایس آئے اظہر شیخ کے والدین کی جلگاؤں میں رہائش ہے وہیں انکی نانا نانی کا مکان مالیگاؤں شہر کے رونق آباد علاقے میں واقع ہے ، مرحوم انتہائی ملنسار اور خوش مزاج طبیعت کے مالک تھے، تادم تحریر واردات کی خبر ملتے ہی موقع واردات پر ضلع ایس پی ڈاکٹر آرتی سنگھ ،ایڈیشنل ایس پی سندیپ گھگے ،ڈی وائے ایس پی رتنا کر نولے ، ڈی واے ایس پی منگیش چوہان و پولس عملہ موجود ہے تادم تحریر قانونی کارروائی کرتے ہوئے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے سول اسپتال روانہ کر دی گئی ہے۔ ادارہ سچ بات دعاگو ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین ۔


تازہ ترین خبروں کے لئے سچ بات نیوز ایپ ڈاؤن لوڈ کیجئے اپنے دوستوں کو لنک شیئر  کیجئے

Related Articles

Back to top button
Don`t copy text!
Close