تبلیغی جماعت کے امیر مولانا سعد پر ای ڈی نے منی لانڈرنگ کیس درج کیا، مسلمانوں میں عام ناراضگی۔ مولانا سعد کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ نیگیٹیو۔

 دہلی (رپورٹر سرکل) تبلیغی جماعت کے امیر مولانا سعد  کاندھلوی پر انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے کیس درج کیا ہے۔ مرکز ٹرسٹ کے لیجر اکاؤنٹ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ ای ڈی اس پر بھی غور کرے گا کہ کیا چندہ میں وصول کی گئی رقم میں  کسی قسم کا ہیر پھیر ہوا ہے   یا نہیں اور اس کے حصول کے لئے حوالہ کا استعمال ہوا تھا یا نہیں؟ دہلی پولیس نے لاک ڈاؤن قوانین کی خلاف ورزی پر مولانا سعد اور دیگر کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی اس کے بعد ان پر غیر ارادتاً قتل کے کیس درج ہونے کی بھی خبریں سامنے آںٔیں اور اب ای ڈی نے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مالیاتی تفتیشی ایجنسی کو شبہ ہے کہ مولانا سعد کی تنظیم سے بیرون ملک سے بڑی رقم وصول کی گئی تھی اور اس کا انکشاف سرکاری اہلکاروں کو نہیں کیا گیا تھا۔ ای ڈی کے ذریعہ مولانا سعد کے 8ساتھیوں کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے جسے لے کر مسلمانوں میں عام ناراضگی ہے۔


Related Articles

Back to top button
Don`t copy text!
Close