نیا پورہ عرب چوک میں گوشت فروش پر مکان والے کی فائرنگ

مالیگاوں (نامہ نگار) 25 مئی : نیاپورہ عرب چوک کے پاس آج چاند رات کی بھیڑ میں گوشت فروخت کرنے والے ایک قریشی پر محمد ہارون ماں کا نام زیتون نے آج روزہ کھولنے کے بعد فائرنگ کردی ۔ مذکورہ معاملے میں آزاد نگر پولس اسٹیشن میں مقدمے کا اندراج ہورہا ہے ۔پولس پنچنامے کے لئے موقع پر پہنچ گئی ہے ۔زخمی گوشت فروش کو شہر کے سول اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے ۔ مزکورہ معاملے کی تفصیل جو لوگوں سے معلوم ہوئی اس کے مطابق محمد حسن کے گھر کے پاس ایک گوشت فروش گاڑی لگاتا تھا ، اسے بار بار گاڑی اس جگہ سے ہٹانے کے لئے اصرار کیا جاتا تھا مگر وہ نہیں مانتا تھا جس پر آج طیش میں آکر محمد حسن ماں کا نام زیتون نے گوشت فروش پر فائرنگ کردی ، بتادیں کہ افطار کے بعد اس معاملے کے باعث نیاپورہ اور اطراف کے علاقوں میں ہلچل کا ماحول دیکھا گیا ۔واضح رہے کہ مذکورہ معاملے میں انتظامیہ نے کس طرح مقدمے کا اندراج کیا ہے ابھی اس کی کوئی تفصیل نہیں مل سکی ہے ۔


شہر کی ہر اہم خبر کو بروقت پڑھنے کے لئے ڈاؤنلوڈ کریں سچ بات نیوز ایپ


Related Articles

Back to top button
Don`t copy text!
Close