لاک ڈاؤن میں رعایت کے ساتھ وزارت داخلہ نے جاری کی یہ نئی گائیڈ لائن

لاک ڈاؤن کی تاریخ میں مزید توسیع کرتے ہوئے آج وزارت داخلہ نے لاک ڈاؤن کو 30 جون تک جاری رکھنے کا فیصلہ سنایا ہے جبکہ ملک میں موجود کنٹنمنٹ زون میں آنے والی ریاستوں کو چھوڑ کر بقیہ ریاستوں میں 8 جون کو مالز اور ریستوران کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ بتادیں کہ وزیر داخلہ امیت شاہ نے کل اور آج ریاستی وزرائے اعلیٰ کے ساتھ میٹنگ کی جس کے بعد لاک ڈاؤن کے تعلق سے متفقہ فیصلہ لیا گیا ہے اور لاک ڈاؤن 5.0 میں نئی گائیڈ لائن جاری کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

نئی گائیڈ لائن کے تحت نئے قوانین اس طرح ہیں:۔

۔(1) : کنٹنمنٹ زون میں30 جون 2020 تک کسی بھی طرح کی سہولت نہیں دی جائیگی۔ 30 جون  تک کنٹنمنٹ علاقوں میں کسی بھی طرح کا کاروبار جاری کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

۔(2) : رات کے  اوقات میں لگنے والے کرفیو میں تبدیلی کی گئی ہے، اب کرفیو رات کے 9 بجے سے صبح 5 بجے تک جاری رہیگا۔

۔(3) : 8 جون سے مساجد ، منادر، گرجا گھر، گرو دوارے، مالز اور ہوٹلوں کو کھولنے کی اجازت دی جائیگی۔

۔(4) : ایک ریاست سے دوسری ریاست کے درمیان کاروبار دوبارہ شروع کیا جاسکتا ہے۔ کسی بھی ریاست یا مرکز کے علاقوں کی حکومت کو تجارت روکنے کی اجازت نہیں ہے۔

۔(5) : صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد بین الاقوامی ہوائی سفر ، جم ، میٹرو ، بار ، تھیٹر اور سوئمنگ پول دوبارہ شروع کیا جاسکتا ہے۔

۔(6) : ایک ریاست سے دوسری ریاست میں کاروبار دوبارہ شروع کیا جاسکتا ہے۔ کسی بھی ریاست یا مرکز کے علاقوں کی حکومت کو تجارت روکنے کی اجازت نہیں ہے۔

۔(7) : مزدوروں کی خصوصی ٹرینیں، گھریلو ہوائی سفر اور بیرون ملک پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کو واپس لانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

۔(8) : 65 سال سے زیادہ عمر کے افراد، حاملہ خواتین اور بچوں کو حکومت نے گھر پر رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

۔(9) : مالکان کو یقینی بنانا ہوگا کہ ان کے ملازمین آروگیہ سیتو ایپ کا استعمال کریں اور باقاعدگی سے اپنی صحت کی صورتحال کو اپ ڈیٹ کریں۔

۔(10): چہرے پر ماسک، صفائی اور معاشرتی دوری کو فروغ دینا لازمی ہوگا۔ بڑی تقریبات کرنے پر ممانعت دی گئی ہے۔ شادی میں 50 مہمان شامل ہوں گے اور جنازے میں صرف 20 افراد کو رہنے کی اجازت دی گئی ہے۔

۔(11) : عوامی جگہوں پر تھوکنے، چھینکنے اور کھانسے پر پابندی عائد کی گئی ہے، احتیاط نہ کرنے پر بھاری جرمانہ عائد ہو سکتا ہے۔

۔(12): دفاتر دوبارہ کھول سکتے ہیں لیکن گھر سے کام کرنے کو فروغ دیتے رہیں۔


دیش و دنیا کی تمام اہم خبروں کو بروقت پڑھنے کے لئے ڈاؤنلوڈ کریں سچ بات نیوز ایپ


Related Articles

Back to top button
Don`t copy text!
Close