مالیگاؤں ماڈل بھیونڈی میں ہوگا کامیاب، فیور کلینکس جاری، کمشنر نے کی سراہنا ، مالیگاؤں کے ڈاکٹرس اور خادمین کی بھیونڈی میں ڈیمانڈ

بھیونڈی 25 جون (سچ بات نیوز نیٹ ورک) : مالیگاؤں سے مقامی ڈاکٹرس اور مخلص والینٹیرس کا ایک وفد بدھ کو بھیونڈی پہنچا اور مقامی افراد کے اشتراک سے بھیونڈی میں چار مقامات پر فیور کلینک شروع کیا گیا۔ جسمیں مسجد بیت السلام (سلامت پورہ، ناۓ گاؤں) اور طیب مسجد انصاری محمد‌علی روڈ، قاسم‌پورہ بھیونڈی میں الحاج حکیم سیٹھ کے زیر سرپرستی باقاعدہ جاری کر دیا گیا ہے اور دیگر دو سینٹرز پر انتظامی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔

وفد میں شامل آصف عبداللہ نے نمائندہ  کو بتایا کہ ان اقدامات کی ابتدائی کامیابی کا اندازہ اس بات سے ہی لگایا جا‌سکتا ہے کہ آج پہلے ہی دن بھیونڈی کے قریب چار سو افراد نے‌مسجد آکر استفادہ کیا‌۔ ہندو بھائیوں کو بھی مساجد آنے کی اجازت دی گئی۔ نئے میونسپل کمشنر شری پنکج آشیاء نے سراہنا کی اور ہمیں خود ملاقات کے لئے‌دعوت دی مختصر ملاقات کے دوران بتایا کہ مالیگاؤں کے پچاس ڈاکٹرس دیں انھیں خاطر خواہ تنخواہ اور پچاس لاکھ کا انشورنس دیا جائے گا۔ البتہ ہم نے اپنی خدمات بلامعاوضہ جاری رکھنے کی ہی بات دہرائی وجہ یہ کہ عالمی ادارہ صحت کی غیر مستقل و ہمہ وقت بدلتی اکثر ہدایات قابل اعتبار و عمل نہیں ہیں۔


شہر کے تمام مکاتب فکر کے سیاسی  سماجی افراد نے ملاقات و رابطہ کر استقبال کیا،  مقامی افراد سے ملی جانکاری کے مطابق یہاں بھیونڈی میں بھی مالیگاؤں کی طرح سرکاری اسپتالوں پر عوامی اعتماد کم ہے اور اکثر نجی کلینک و اسپتال بند ہیں۔ اس لئے مالیگاؤں کے فیور کلینک جو مساجد‌ میں قائم کئے گئے ان پر عوام نے اعتماد کیا۔ ان شاء اللہ مالیگاؤں ‌ماڈل کے تمام خاص نکات بھیونڈی میں یکے بعد دیگرے عمل میں لاۓ جاینگے اور اسمیں ضرور کامیابی ملے گی۔ مالیگاؤں ماڈل کے اہم حصے نجی اسپتالوں کو کھولنے کی کوشش اور فیور کلنکس کو بھیونڈی میں بھی دہرانا   ہماری پہلی ترجیح رہی۔  بھیونڈی کے الانصار گروپ اور دیگر مذہبی سماجی تنظیموں کی دعوت پر مالیگاؤں سے ستیہ مالک لوک سیوا گروپ (سلیمانی مسجد) کے اراکین محترم اعجاز سر پرنسپل ڈی لائٹ ہایٔ اسکول کی سربراہی میں بروز منگل کو بھیونڈی روانہ ہوئے تھے۔

اس وفد‌ میں اعجاز سر کے ساتھ ڈاکٹر وکیل احمد، ڈاکٹر توحید، ڈاکٹر شبیر (قلعہ)، ڈاکٹر ریٔیس صدیقی، محمد کامران اور آصف عبداللہ (گرین مالیگاؤں ڈرائیو) شریک ہیں۔ آج بروز جمعہ مالیگاؤں کے ڈاکٹرس کی دوسری ٹیم بھی روانہ ہو چکی ہے  اس ٹیم میں ڈاکٹر  شعیب رحمانی، ڈاکٹر کامران، ڈاکٹر ساجد فردوسی، ڈاکٹر فیضان شبیر (قلعہ) ڈاکٹر شہزاد ، عابد سی اے  صاحب موجود ہیں، بھیونڈی میں ارشد خان  فیمیلی ، وصی احمد فیمیلی، سلطان بھائی، سمیر خان، آصف بھائی ساکنین  پینٹاگون ٹاور نے معاونت و مہمان  نوازی کی اللہ تعالیٰ تمام کو بہترین جزاء سے نوازے آمین۔

Related Articles

Back to top button
Don`t copy text!
Close