آئی پی ایل 2020 : دہلی کیپیٹلس نے چنئی سپر کنگس کو 44 رنوں سے دی شکست

نئی دہلی: انڈین پریمیئرلیگ 2020 (آئی پی ایل 2020) کے 7 ویں میچ میں دہلی کیپٹلس نے چنئی سپرکنگس کو 44 رنوں سے شکست دی۔ مہندر سنگھ دھونی کی ٹیم اس ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسرا میچ ہار گئی۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے دہلی کیپٹلس نے چنئی سپرکنگس کو 176 رنوں سے کا ہدف دیا تھا، لیکن چنئی سپرکنگس اسے حاصل نہیں کرسکی۔ چنئی کی ٹیم 20 اوور میں 7 وکٹ کے نقصان پر 131 رن ہی بناسکی۔ مہندر سنگھ دھونی کی حکمت عملی اور بلے بازی دونوں ہی فلاپ ثابت ہوئی۔


چنئی سپرکنگس کے لئے سب سے زیادہ 43 رن فاف ڈوپلیسی نے بنائے۔ کیدار جادھو نے 26 رن اور مہندر سنگھ دھونی نے محض 15 رنوں کی اننگ کھیل سکے۔ شین واٹسن بھی 14 رن ہی بناسکے۔ دہلی کیپٹلس کی جیت کے ہیرو پرتھوی شا رہے، جنہوں نے 64 رن بنائے۔ رشبھ پنت نے 27 اور شکھر دھون نے 35 رنوں کی اننگ کھیلی۔ کگیسو رباڈا نے محض 26 رن دے کر 3 وکٹ حاصل کئے۔ نوکیا نے 21 رن دے کر 2 وکٹ لئے۔ اکشر پٹیل کو ایک وکٹ ملا۔ اس جیت کے ساتھ ہی دہلی کیپٹلس پوائنٹ ٹیبل میں نمبر ایک پر پہنچ گئی ہے۔


دہلی کی شاندار بلے بازی

اس سے قبل نوجوان سلامی بلے باز پرتھوی شا کی شاندار نصف سنچری کی بدولت دہلی کیپٹلس نے چنئی سپرکنگس کے خلاف آئی پی ایل میں جمعہ کو یہاں تین وکٹ پر 175 رن بنائے۔ پرتھوی شا اور شکھردھون نے پہلے وکٹ کے لئے 94 رن جوڑ کر پہلے بلے بازی کی دعوت پانے والی دہلی کیپٹلس کو اچھی شروعات دلائی۔ رشبھ پنت اور کپتان شرے یس ایر نے بھی تیسرے وکٹ کے لے 58 رنوں کی شراکت کی۔ چنئی سپرکنگس کے لئے لیگ اسپنر پیوش چاولہ اس کے سب سے کامیاب گیند باز رہے۔ انہوں نے 33 رن دے کر دو وکٹ لئے۔ سیم کرن نے 27 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کیا، وہ دوسرے کامیاب گیند باز رہے۔


پرتھوی شا کی بہترین اننگ

دہلی کیپٹلس نے پاور پلے کے 6 اووروں میں کوئی وکٹ نہیں گنوایا، لیکن صرف 36 رن بنائے۔ چنئی سپرکنگس نے پرتھوی شا کے خلاف پہلے اوور میں وکٹ کے پیچھے کیچ کی اپیل نہیں کی جبکہ گیند ان کےبلے سے نکل کر گئی تھی۔ پرتھوی شا نے اس کا پورا فائدہ اٹھایا۔ پاور پلے میں دہلی کی طرف سے چاروں چوکے ان کے بلے سے نکلے تھے جبکہ شکھر دھون جدوجہد کرتے ہوئے نظر آئے۔ پرتھوی شا نے آگے بھی گیند کو باونڈری لائن تک پہنچانا جاری رکھا۔ پرتھوی شا نے 35 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی ور پھر رویندر جڈیجہ کی گیند 6 رن کے لئے بھی بھیجی۔ اس سے پہلے شکھر دھون نے رویندر جڈیجہ پر چھکے سے اپنے ہاتھ کھولنے کی کوشش کی۔ وہ اپنے رنگ میں لوٹ پاتے اس سے پہلے پیوش چاولہ نے انہیں ایل بی ڈبلیو آوٹ کرکے پویلین بھیج دیا۔


پیوش چاولہ نے اس کے بعد پرتھوی شا کی اننگ کا بھی خاتمہ کیا، جنہیں مہندر سنگھ دھونی نے اسٹمپ آوٹ کیا۔ مسلسل دو وکٹ گنوانے کے بعد بیچ کے اووروں میں رن رفتار بڑھانے کی ذمہ داری رشبھ پنت اور شرے یس ایئر پر آگئی تھی، لیکن 13 ویں اوور میں پرتھوی شا کے آوٹ ہونے کے بعد صرف 7 چوکے لگے۔ ان میں سے پانچ چوکے رشبھ پنت نے لگائے۔ سیم کرن کا 19 واں اننور بے حد کفایتی رہا۔ اس میں انہوں نے صرف 4 رن دیئے اور شرے یس ایئر کو وکٹ کے پیچھے کیچ کرایا۔ مارکس اسٹوئنس 5 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے۔


Related Articles

Back to top button
Don`t copy text!
Close