شہر مالیگاؤں میں صاف صفائی کا مسئلہ اور ہمارا لائحہ عمل

آتم نربھرتا کی طرف ایک قدم

بہتر ہے شہر میں واٹر گریس کمپنی کے مقابل ایک کمپنی بنائی جائے، اور کچرا ری سائیکل پلانٹ لگایا جائے۔

اعلان دیا جائے کہ جن علاقوں میں دو دن واٹر گریس کمپنی کام نہیں کرے گی تیسرے دن ہماری کمپنی اس کچرا کو اٹھا لے گی۔

قانونی طور سے بذریعہ وکیل بھی اس کی اطلاع واٹر گریس کو دے دی جائے۔

پھر تیسرے دن اٹھایا گیا کچرا اگر واٹر گریس کو چاہئے تو ہم سے خریدنا پڑے گا ہمارے دام میں، ورنہ ہماری کمپنی خود اسے ری سائیکل کر کے اپنے پیسے بنائے گی۔

جب شہر کا زیادہ کچرا ہماری کمپنی اٹھانے لگ جائے گی تو کارپوریشن کو ٹھیکہ ہمیں دینے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں بچے گا۔

اور ہم اگر ایماندار ہیں تو کارپوریشن لیڈران سے ساز باز نہیں کریں گے، شہر بھر سے چور چور کا نعرہ بھی ختم ہو جائے گا اور مسئلہ کا حل زمین پر بھی نکلے گا، ان شاء اللہ۔

سارا معاملہ ہماری ایمانداری پر ہے، اور یہ سب سے بہتر حل ہے، جیسا کہ وزیر اعظم بھی کہتے ہیں آتم نربھر بنو۔

شین۔نون۔الف: ایڈمن پینل
مالیگاؤں ڈرائیو – عوامی بیداری مہم

Related Articles

Back to top button
Don`t copy text!
Close