مالیگاوں : علامہ اقبال پل پر ٹرک سے کچل کر دو خواتین ہلاک

مالیگاوں (نامہ نگار) 19 اکتوبر : آج رات ساڑھے 8 بجے کے درمیان اورنگ آباد کی خاتون ملکہ نعیم شیخ اور  خاتون شکیلا محمد شیخ سمیت کئی رشتہ دار و افراد خانہ منماڑ سے مالیگاوں شہر منگنی کے لئے تشریف لائے تھے۔ منماڑ سے جوں ہی ان کا قافلہ علامہ اقبال پل پہنچا ، تب بتایا جاتا ہیکہ یہ لوگ ونگر گاڑی سے نکل رہے تھے اسی درمیان ایک ٹرک والے ان کو کچل دیا ،جسکی وجہ سے دو خواتین کی موت ہوگئی ۔ مہلوک خواتین کا نام ملکہ نعیم شیخ ، ساکن اورنگ آباد ، اور شکیلا محمد شیخ ساکن منماڑ بتایا گیا ہے ، ونگر میں مزید کئی خواتین سوار تھیں جن کے زخمی ہونے کی خبر ہے ، وہیں ایک خاتون کو سول اسپتال میں بغرض علاج داخل کیا گیا ہے اور دوسری خاتون کو شہر کے نور اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔ ان دو مزید زخمی خواتین کے علاوہ دو اور زخمی ہیں جنہیں ان کے اقرباء نے کسی ذاتی اسپتال میں منتقل کیا ہے ۔ دو خواتین کی موت کے بعد قلعہ اور اطراف کے سوشل ورکر اور عوام نمائندے یہاں سول اسپتال میں موجود دیکھے گئے ، تادم تحریر ابھی نعش پوسٹ مارٹم کے لئے داخل نہیں کی گئی ہے ۔ دو خواتین کے ہلاک ہوجانے سے علاقے میں سراسیمگی کا ماحول پایا جارہا ہے۔، واضح رہے کہ قلعہ پولس اسٹیشن عملہ نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے ۔اس معاملے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔ 


Related Articles

Back to top button
Don`t copy text!
Close