مغربی بنگال : کوکین کے ساتھ پکڑی گئی بی جے پی یوا مورچہ کی لیڈر پامیلا گوسوامی ، پولس نے کیا گرفتار

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کی تیاریوں میں مصروف بھارتیہ جنتا پارٹی کی یوورا مورچہ کی خاتون لیڈر کو ڈرگس رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ پولیس نے بی جے پی کی خاتون لیڈر کو 100 گرام کوکین کے ساتھ گرفتار کیا ہے ۔ بی جے پی کی اس یوورا مورچہ کی لیڈر کی شناخت پامیلا گوسوامی کے طور پر ہوئی ہے ۔
پولیس افسران کا کہنا ہے کہ پامیلا گوسوامی کو جمعہ کو ان کی کار میں اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ کوکین لے کر جارہی تھیں ۔ ان کے دوست پربیر کمار ڈے کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ۔
West Bengal: BJP Yuva Morcha leaders Pamela Goswami and Prabir De have been arrested with 100 grams of cocaine from New Alipore in Kolkata, say police
— ANI (@ANI) February 19, 2021
پربیر کی گرفتاری کولکاتہ کے علی پور علاقہ کے این آر ایوینیو سے کی گئی ہے ۔ جس وقت پامیلا کو گرفتار کیا گیا ، ان کی کار میں سیکورٹی اہلکار موجود تھے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس افسران کو طویل عرصہ سے پامیلا پر ڈرگس کے لین دین میں شامل ہونے کا شک تھا ۔ پامیلا اکثر ایک جگہ ٹھہرتی تھی ، جہاں وہ کوکین کا لین دین کرتی تھی ۔ پولیس کافی وقت سے پامیلا کی سرگرمیوں پر نظر رکھ رہی تھی ، جس کے بعد آجانہیں رنگوں ہاتھوں کو گرفتار کیا گیا ۔