بریکنگ نیوز : رفتہ رفتہ مہاراشٹر میں پھر بڑھنے لگے کورونا وائرس کے مریض ، 6 ہزار سے زائد نئے معاملات کی ہوئی تصدیق ، 44 کی ہوئی موت

ملک میں کورونا وائرس کی عالمی وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ریاست مہاراشٹر میں رفتہ رفتہ نئے کیسز میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ اضافے کے بعد جمعہ کے روز زیر علاج مریضوں کی تعداد بڑھ کر 44765 ہو گئی ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے عرصے کے دوران ریاست میں 6112 نئے متاثرین کی تصدیق ہونے سے متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 2087632 ہوگئی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اس عرصے میں مزید 2159 مریضوں کی شفایابی کے ساتھ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1989963 ہوگئی ہے اور مزید 44 مریضوں کے فوت ہوجانے سے اموات کی کل تعداد 51713 ہوگئی ہے۔


ریاست میں مریضوں کی شفایابی کی شرح جزوی طور پر گھٹ کر 95.32 فیصد پر آگئی ہے جبکہ اموات کی شرح 2.48 فیصد ہے۔ واضح ر ہے کہ کورونا وائرس کے معاملے میں مہاراشٹر ملک میں پہلے نمبر پر ہے۔

ناسک میں اب تک 115583 مریض صحتیاب

ادھر مہاراشٹرکے ناسک ضلع جنرل اسپتال کی جانب سے جمعہ کے روز جاری رپورٹ کے مطابق ضلع میں اب تک عالمی وبا کورونا وائرس ’کووِڈ-19‘ کے وائرس سے ایک لاکھ 15 ہزار 583 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ فی الحال کورونا وائرس کے 1357 مریضوں کا علاج جاری ہے جبکہ 2079 مریضوں کی اب تک موت ہو چکی ہے۔ ضلع میں اب تک صحتیاب ہونے والے مریضوں کی شرح 97.11 فیصد ہے جس میں ناسک (دیہات) میں 96.40 فیصد، ناسک شہری میں 97.74 فیصد، مالیگاؤں میں 92.89 فیصد اور باہری اضلاع میں 94.25 فیصد ہے۔

دہلی میں کورونا کے سرگرم معاملے 1053 پر برقرار

دارالحکومت دہلی میں صحتیاب مریضوں کی تعداد میں صرف ایک کی کمی کی وجہ سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال معاملات 1053 پر برقرار رہے۔ دہلی میں جمعہ کو فعال معاملے 1053 پر برقرار رہے۔ راجدھانی میں صحتیاب ہونے والے لوگوں کی تعداد میں محض ایک کی کمی کی وجہ سے سرگرم معاملوں میں یہ استحکام درج کیا گیا۔


Related Articles

Back to top button
Don`t copy text!
Close