ایکسکلوزیو نیوز : ناسک ضلع میں یہاں ہوگی کل سے سختی ، احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے پر ہوگا بڑا نقصان

مالیگاوں (نامہ نگار) ریاست مہاراشٹر میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں لگاتار اضافہ ہورہا ہے ، جس کو لیکر ریاستی حکو۔ت فکر مند نظر آرہی ہے ۔ ایسی میں ریاست مہاراشٹر میں مکمل لاک ڈاؤن کی افواہیں بڑی تیزی سے شوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے ۔ جس کو لیکر دیگر افراد نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر سمیت ریاست بھر کی عوام کو غلط خبر ، افواہ پھیلا کر ڈرایا جارہا ہے۔ آپ کو بتادیں کہ ریاستی حکومت کے اعلیٰ حکام نے کل 22 فروری پیر سے ضلع ناسک بھر میں رات گیارہ بجے سے صبح پانچ بجے تک کرفیو کا اعلان کردیا ہے .،معلوم ہوکہ رابطہ وزیر چھگن بھجبل نے ناسک میں جائزہ میٹنگ کے دوران اعلان کیا وہیں ماسک کا استعمال بھی لازمی قرار دیا گیا ہے ، بغیر ماسک کے پکڑے.جانے پر ایک ہزار روپیہ جرمانہ بھی عائد کرنے کا انتباہ دیا گیا ہے ۔


Related Articles

Back to top button
Don`t copy text!
Close