مالیگاوں شہر سمیت ناسک ضلع میں موجود کورونا مریضوں کے اعداد و شمار

ناسک / ناسک ضلع جنرل اسپتال سے ملی تفصیلات کے مطابق ضلع میں 1 لاکھ 15 ہزار 790 کورونا مریضوں کو اسپتال سے رخصت دے دی گئی ہے اور اس وقت 1 ہزار 731 مریض زیر علاج ہیں ، وہیں اب تک  2 ہزار 85 مریض فوت ہوچکے ہیں ، اسطرح کی تفصیلات نوڈل آفیسر ڈاکٹر اننت پوار نے فراہم کی ہے ۔


ضلع میں زیر علاج مثبت مریضوں میں سے دیہی ناسک میں 45 ، چاندوڑ 14 ، سننر 55 ، ڈنڈوری 39 ، نپھاڑ 96 ، دیولا 19 ، ناندگاؤں 52 ، یولا 27 ، ترمبکیشور 36 ، سرگانا 09 ، پیٹھ  02 ، کلون 15 ، باگلان 28 ، اگتپوری 14 ، مالیگاؤں دیہی 34 ایسے کل 485 مثبت مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے۔  نیز ناسک میونسپل کارپوریشن حدود میں 1،020 ، مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن حدود میں 207 اور ضلع سے باہر کے 19 ایسے 1،731 مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے۔ ضلع میں آج تک 1 لاکھ 19 ہزار 606 مریض مل چکے ہیں۔ناسک ضلع کے مریضوں کی بازیابی کی شرح دیہی ناسک میں 96.27 فیصد ، ناسک شہر میں 97.38 فیصد ، مالیگاؤں میں 92.16 فیصد اور ضلع سے باہر کے مریضوں میں 93.89 فیصد ہے۔  ناسک ضلع میں بازیافت کی شرح 96.81 ہے۔

ناسک دیہی میں کورونا سے ہوئی اموات میں ناسک دیہی میں821 ، ناسک میونسپل کارپوریشن ایریا میں1 ہزار 33 ، مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن ایریا میں 176 اور ضلع سے باہر کے 55 ایسے کل 2،085 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔قابل ذکر بات یہ ہیکہ کرونا متاثرہ 1 لاکھ 19 ہزار 606 مریضوں میں سے 1 لاکھ 15 ہزار 731 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں ,  مذکورہ اعدادوشمار ڈسٹرکٹ جنرل ہسپتال سے موصولہ معلومات پر مبنی ہیں۔


Related Articles

Back to top button
Don`t copy text!
Close