مالیگاوں : 5 مارچ کو آصف شیخ اس پارٹی میں شمولیت کا کرینگے اعلان

مالیگاوں (نامہ نگار) اگر ہم مالیگاوں شہر کی سیاست پر بات کریں تو گزشتہ کچھ دنوں سے شہری عوام سابق رکن اسمبلی آصف شیخ کے کانگریس استعفیٰ کو لیکر حیران پریشان ہیں ، یہاں کی گلیاروں میں آصف شیخ کے استعفیٰ کا معاملہ سرگرم ہے ، آصف شیخ اب کس پارٹی میں شمولیت اختیار کرینگے ؟ اس معاملے کو لیکر عوام اور سیاسی جماعتوں میں الگ الگ تبصرےجاری ہیں ۔


آپ کو بتادیں کہ آصف شیخ نے گزشتہ دنوں اردو میڈیا سینٹر پر پریس کانفرنس منعقد کر کانگریس پارٹی سے استعفی کا اعلان کیا تھا ، جس کے بعد کانگریس کے ریاستی صدر نانا پٹولے اور دیگر کانگریسی لیڈران نے انہیں بذریعہ فون سمجھانے کی کوشش کی تھی ، انہیں مہا منڈل اور دیگر عہدے دیئے جارہے تھے ۔ لیکن اب آصف شیخ نے شہری عوام میں پھیلے تذبذب کو ختم کرنے اور اعلیٰ سیاسی لیڈران کو اپنا صاف اور کھلا جواب دینے کیلئے 5 مارچ 2021 کو ایک بڑے جلسے کا اعلان کردیا ہے ۔ آصف شیخ کا یہ جلسہ مالیگاوں ہائی اسکول (رونق آباد) کے علاقے میں منعقد کیا گیا یے ۔ واضح رہے کہ اس جلسے میں کس پارٹی کے لیڈران شامل ہونگے ؟ کون نہیں رہیگا ؟ اور اس جلسے میں آصف شیخ کا پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے ہیں ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا ۔ لہذا آصف شیخ نے شہری عوام سے اس جلسے میں شرکت کرنے کی اپیل کی ہے ۔


Related Articles

Back to top button
Don`t copy text!
Close