مالیگاوں : دن دھاڑے عبداللہ نگر میں عقیل گولی کی دردناک موت سے علاقے میں خوف کا ماحول

مالیگاؤں / آج صبح عبدالله نگر بلیو برڈ والی روڈ پر طارق موبائل شاپ کے پاس عقیل گولی نامی شخص کا ہوئے جھگڑے میں جگہ پر ہی موت واقع ہوگئی ہے ،تادم تحریر موقع پر آزاد نگر پولیس اسٹیشن پی آئے پاریکر اور انکا عملہ پنچ نامہ کرنے میں مصروف ہیں ، نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سول اسپتال میں روانہ کیا گیا ہے ، جھگڑے سے جڑی تمام تفصیلات جلد ہی فراہم کی جاۓ گی ۔معلوم ہوکہ اس واقعہ کے بعد عبد اللہ نگر کے ساکنین میں خوف و دہشت پایا جارہا ہے ، آپ کو بتادیں کہ مالیگاوں شہر میں ان دنوں غنڈہ گردی اپنے عروج پر ہے۔ جس پر قدغن لگنا بے حد ضروری ہے ۔

واضح رہے کہ شہر کی نوجوان نسل میں نشہ عام ہوگیا ہے ۔ آج عقیل گولی نامی شخص کی موت کیسے ہوئی ؟ کیا نشہ کی حالت میں اس کا قتل کیا گیا ؟ ان تمام سوالات پر شہریان کی نظر ہے ، لہذا اس معاملے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔ قارئین سچ بات نیوز  سےجڑے رہیں ۔


Related Articles

Back to top button
Don`t copy text!
Close