مالیگاوں : ادیب الاطفال ڈاکٹر اقبال برکی کی دو کتابوں کا پروقار تقریب میں اجراء

مالیگاوں (پریس ریلیز) “کسی بھی قوم کی علمی ترقی کا زینہ ادب اطفال سے شروع ہوتا ہے عربوں کے بعد اقوام یورپ نے اس میں اضافہ کیا اب ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی آنیوالی نسلوں کو علمی غفلت کا شکار ہونے سے بچائیں” ان خیالات کا اظہار مقررین و مبصرین نے کیا موقع تھا مالیگاؤں کے مشہور ومعروف ادیب، کہانی کار بالخصوص بچوں کی نفسیات کے عین مطابق سائنسی، تحقیقی، معلوماتی اور سبق آموزیت سے پر کہانیوں پر ملکہ رکھنے والے، ادیب الاطفال ڈاکٹر اقبال برکی (نائب صدر ادارہ نثری ادب، مالیگاؤں) کی دو کتابوں، شہزادہ پرویز عالم (ناول) اور “دی ٹورٹوایز، ہو کلس دی لائن” اینڈ ادر اسٹوریز، کے اجراء کا جو کہ، مورخہ 28 فروری 2021ء بروز اتوار، صبح ساڑھے دس بجے اے ٹی ٹی ہائی اسکول، مالیگاوں کے مرکزی ہال میں ہوا۔ صدارت پرستار غالب محترم سعید پرویز صاحب نے فرمائی، اردو ناول (شہزادہ پرویز عالم) کے سر ورق کی رونمائی محترم عارف عباس و مشک کامل صاحبان اور اجراء محترم الحاج مختار قریشی صاحب کے دست مبارک سے ہوا جبکہ، انگلش کہانیوں کی کتاب (دی ٹورٹوایز، ہو کلس دی لائن اینڈ ادر اسٹوریز)کے سرورق کی رونمائی اقبال نذیر و اشفاق صدیق صاحبان اور اجراء محترم ایڈوکیٹ عتیق الزماں زبیری صاحب کے دست مبارک سے ہوا- کتابوں پر تبصرہ شکیل انصاری سر، عمران جمیل سر، افضال انصاری سر، مبین نذیر سر ، اشفاق لعل سر و ماریہ انصاری میم نے کیا اور دونوں کتابوں کے خوائص و خوبیوں کیساتھ مصنف کی کاوش کی ستائش بھی کی رشید آرٹسٹ، عمران سر چوپڑا و محمد رضا سر نے بھی اپنے گرانقدر تاثرات پیش کیے- ساتھ ہی جہاں الحاج مختار قریشی صاحب نے تین سو(۳۰۰)، ماریہ انصاری نے سو(۱۰۰)، امیٹا کی جانب سے اشفاق لعل سر نے پچاس (۵۰) کتابوں کا سیٹ خریدنے کا اعلان کیا وہیں فلاح امت اسٹڈی سینٹر کیجانب سے عارف عباس و مشک کامل صاحبان نے پانچ ہزار ۵۰۰۰ روپے، عبدالغفار منشی صاحب نے ایک ہزار ۱۰۰۰ روپے، عرفان بھائی صدیقی نے ایک ہزار ۱۰۰۰، پروفیسر عبدالحفیظ انصاری نے ۵۰۱ روپے سے مصنف کی حوصلہ افزائی بھی کی- تقریب کا آغاز حافظ محمد مدثر ربانی کی تلاوت قرآن سے ہوا۔ اغراض و مقاصد عتیق شعبان سر نے بیان کیے۔ انجمن محبان ادب (ہارون اختر)، ماہنامہ بیباک (پرویز عثمانی)، ادارہ نثری ادب، ادارہ فیضان ربانی، ربانی خطاطی مرکز، محمد مصطفی برکتی سر اور صدر تقریب سعید پرویز صاحبان کی جانب سے بھی صاحب کتاب کو تحائف (کپڑے، میمنٹو، پھول ہار، شال، عطر، مسواک) دے کر حوصلہ افزائی کی گئی- نظامت کے فرائض رضوان ربانی و امتیاز رفیق سر نے بخوبی انجام دیے جبکہ رسم شکریہ ڈاکٹر اقبال برکی سر نے ادا کیا- صدر و اراکین ادارہ نثری ادب و صدر و اراکین اجراء کمیٹی نے تمام ہی حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ ش ن الف :- رضوان ربانی، پروپیگنڈہ سکریٹری ادارہ نثری ادب، مالیگاؤں۔


Related Articles

Back to top button
Don`t copy text!
Close