مالیگاوں بریکنگ : عقیل گولی قتل معاملے میں پانچ افراد پر مقدمہ درج ، تین افراد پولس حراست میں ، دو فرار

مالیگاوں (نامہ نگار) آج صبح کی اولین ساعتوں میں عبداللہ نگر مین روڈ پر عقیل احمد گولی قتل معاملے میں آزاد نگر پولس اسٹیشن عملہ نے پانچ افراد پر اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمے کا اندراج کرلیا ہے ، تادم تحریر تین افراد زیر حراست ہیں ، جن کے نام محفوظ اختر عبد المالک ، توفیق اختر عبدالمالک ، ذیشان اختر عبدالمالک بتائے گئے ہیں ۔ وہیں مزید دو افراد مسعود اختر عبدالمالک اور وکیل شیخ پولس حراست سےباہر بتائے گئے ہیں ۔



اس معاملے میں مہلوک سے متعلق عوامی شکایات پائی جاتی تھیں ، یہی حادثے کا سبب بنی۔ حاصل تفصیلات کے مطابق ملزمین عبداللہ نگر روڈ پر کسی چکن شاپ سے روزگار کیا کرتے تھے ، مہلوک انہیں بیجا پریشانیاں دیا کرتا تھا ، کل رات ہی مہلوک نے ملزمین کے ساتھ کوئی ناخوشگوار معاملہ کیا تھا جو آج حادثے کا سبب بنی ۔ واضح رہے کہ اب سے قبل دیسی دادا ، راجو بانگڑو جیسے کئی مرڈر کیسیس نان کریمنل افراد کی طرف سے انجام دیئے گئے ، جس کا صاف مطلب یہ نکلتا ہیکہ بیجا زیادتیوں کے خلاف نئی نسل شدت اختیار کررہی ہے ۔ شاید مجرمانہ سرگرمیوں پر یہی بات قدغن لگا سکتی ہے ۔ جہاں زمانے بھر میں زیادتیاں بڑھ رہی ہیں وہیں لوگ دفاعی وسائل بھی تلاش کر لے رہے ہیں ۔ مذکورہ معاملے کا گناہ رجسٹر نمبر ۔۔۔ ہے ۔ تمام معاملات کو آزاد نگر پی آئے نے فوری طور پر اے ایس پی کے سپرد کیا ۔


Related Articles

Back to top button
Don`t copy text!
Close