کسان آندولن میں مزید شدت پیدا کرنے کا دعویٰ ، کسان تنظیم ایس کے ایم کا بڑا اعلان

جن ریاست میں الیکشن جاری ہیں یہاں بی جے پی کو مل سکتی ہے کراری شکست

مالیگاوں (نامہ نگار) مرکزی حکومت کی جانب سے مسلط کردہ زرعی قوانین سے ناراض کسانوں نے اپنے اجتجاج میں مزید شدت پیدا کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے ، یہاں کسانوں کی تنظیم جس کا نام ایس کے ایم ہے ، اس تنظیم کے اعلی حکام کا کہنا ہیکہ اب کسان آندولن میں مزید شدت پیدا کی جائیگی ،تا کہ حکومت زرعی قوانین کو جلد واپس لینے کے فیصلے سنا سکے ۔ وہیں دوسری جانب اہم بی جے پی حکومت کے خلاف بڑا قدم اٹھانے والے ہیں ، جن جن ریاستوں میں آئندہ دنوں الیکشن ہونے والے ہیں ہم ایسی ریاستوں سے بی جے پی حکومت کا صفایا کرنے میں حمایت کرینگے ، تاکہ بی جے پی کو کراری شکست کا سامنا کرنا پڑے ، اس معاملے میں ایس کے ایم نے مزید کہا کہ ہم ان ریاستوں میں ہمارے لیڈران کو بھیجیں گے جہاں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں ۔ غور طلب ہیکہ بروز منگل کو کسان آندولن کے سو دن مکمل ہوجائینگے ۔


Related Articles

Back to top button
Don`t copy text!
Close