بالی ووڈ میں مچی ہلچل ! ان فلم اسٹارز کے گھر پر انکم ٹیکس کا چھاپہ

نئی دہلی: محکمہ انکم ٹیکس نے فلم ڈائریکٹرز، انوراگ کشیپ ، وکاس بہل اور اداکارہ تپسی پنوں کے گھروں پر چھاپے مارے ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق یہ چھاپہ فینٹم فلمز سے متعلق ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس کے ذریعہ ممبئی میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔


سی این این کے نمائندے ایشیش مہارشی نے بتایا کہا کہ انوراگ کشیپ ، وکاس بہل اور اداکارہ تپسی پنوں پر بڑے پیمانے پر انکم ٹیکس میں چوری کرنے کا الزام ہے۔ ممبئی اور اس کے باہر واقع ان لوگوں کے گھروں اور دفاتر پر چھاپہ ماری کی جارہی ہے۔ ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق اس چھاپوں میں مزید بڑے نام سامنے آسکتے ہیں۔ نمائندے کے مطابق ، سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکس (سی بی ڈی ٹی) کے تعلقات عامہ کے افسر آنند تیواری نے بتایا کہ فینٹم فلمز کے مقامات پر بھی چھاپے مارے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی محکمہ انکم ٹیکس نے ایک بیان میں کہا کہ ممبئی میں فلم ڈائریکٹر انوراگ کشیپ اور اداکار تاپسی پنوں کی جائیدادوں پر انکم ٹیکس کے چھاپے مارے گئے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Don`t copy text!
Close